ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریان انٹرنیشنل اسکول کی مشکلات میں اضافہ ،ہائی کورٹ نے ٹرسٹیوں سے مانگا جواب

ریان انٹرنیشنل اسکول کی مشکلات میں اضافہ ،ہائی کورٹ نے ٹرسٹیوں سے مانگا جواب

Sat, 09 Mar 2019 23:39:48    S.O. News Service

نئی دہلی،09؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے ایک بچے کے والدین کی درخواست پر ریان انٹرنیشنل اسکول کے ٹرسٹیوں سے جواب طلب کیا ہے۔یہ بچہ سال 2016 میں ریان انٹرنیشنل اسکول کے ایک واٹر ٹینک میں ڈوب گیا تھا،اس سے اس بچے کی موت ہو گئی تھی،اب بچے کے والدین نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر ریان انٹرنیشنل اسکول پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا ہے،ساتھ ہی معاملے میں 10 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی راؤ کی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔درخواست گزاروں نے ایک رکنی جسٹس کے حکم کے خلاف اپیل کی ہے،ایک جسٹس نے اس معاملے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ وہ کارروائی میں دعوے پر غور نہیں کر سکتے ہیں۔اب اس معاملے میں چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی راؤ کی بنچ نے ریان انٹرنیشنل اسکول کے چیئرمین اگسٹان فرانسس پنٹو، ان کی بیوی اور ڈائریکٹر گریس پنٹو، ان کے بیٹے اور سی ای او ریان پنٹو اور وسنت کنج اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ سمیت دیگر حکام کا جواب مانگا ہے۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے، تعلیم ڈائریکٹوریٹ، دہلی جل بورڈ اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ 30 جنوری 2016 کو 6 سالہ دیواش مینا لاپتہ ہو گیا تھا۔اس کے بعد اسی دن دیواش کی لاش ریان انٹرنیشنل اسکول کے ایک پانی کے ٹینک میں ملی تھی،اس کے بعد فوجداری مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دیوانش مینا کے والدین نے ایڈوکیٹ اشوک اگروال، آدتیہ اگروال اورانکت متریجا نے یہ عرضی داخل کی ہے۔گزشتہ سال گروگرام میں ریان انٹرنیشنل اسکول میں ایک سات سال کے بچے پردیومن کا وحشیانہ قتل کا معاملہ بھی سامنے آ چکا ہے،اس کو لے کر جم کر ہنگامہ ہوا تھا،پردیومن قتل کے بعد لوگوں نے ریان انٹرنیشنل اسکول کو بند کرنے تک کی مانگ کی تھی۔


Share: